ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان میں پانی کا بڑھتا بحران لمحہ فکریہ

پاکستان میں پانی کا بڑھتا بحران لمحہ فکریہ

Sat, 25 Mar 2017 19:36:49    S.O. News Service

کراچی،25مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس قلت کے سبب کاروبار، کھیت اورآبادیوں کو قحط جیسی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان 180 ممالک کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے جہاں پانی کی کمی کی وجہ سے حکومت، معیشت اور عوام تینوں شدید دباو? میں ہیں۔موسمی تبدیلی کے معاملات کی نگراں وزارت یعنی منسٹری آف کلائمیٹ چینج اسلام آباد کے ترجمان سلیم شیخ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ پانی کی قلت سے متعلق رپورٹ امریکی ادارے”ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ“ کے ایک سروے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بہت تیزی سے پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہاں زراعت کے ساتھ ساتھ گھریلو اور صنعتی استعمال کے لئے موجود پانی بھی بہت تیزی سے ختم ہورہا ہے جس کے نتیجے میں کاروبار، کھیت اورآبادیوں کو قحط کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق قحط سے بچنے کا سب سیکارگر نسخہ پانی کو محفوظ بنانا اور اسے درست طریقے سے استعمال کرنا ہے تبھی اس خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں 60سال پہلے فی فرد 50 لاکھ لیٹر پانی دستیاب تھا۔ پانچ گنا کمی کے بعدآج کل یہ مقدار 10 لاکھ لیٹر رہ گئی ہے۔ترجمان کے مطابق سن ساٹھ اور ستر کے عشرے میں تعمیر کئے گئے منگلا اور تربیلا ڈیمز کے بعد ملک میں پانی کا ذخیرہ کرنے کا کوئی پروجیکٹ نہیں بنایا گیا جس کے سبب صرف 120 دن تک کا ہی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔
 


Share: